العاديات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالْعَادِيَاتِ ضَبْحًا |
||||||
قسم ان کی جو دوڑتے ہیں سینے سے آواز نکلتی ہوئی |
||||||
فَالْمُورِيَاتِ قَدْحًا |
||||||
پھر پتھروں سے آگ نکالتے ہیں سم مارکر |
||||||
فَالْمُغِيرَاتِ صُبْحًا |
||||||
پھر صبح ہوتے تاراج کرتے ہیں |
||||||
فَأَثَرْنَ بِهِ نَقْعًا |
||||||
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں، |
||||||
فَوَسَطْنَ بِهِ جَمْعًا |
||||||
پھر دشمن کے بیچ لشکر میں جاتے ہیں، |
||||||
إِنَّ الْإِنْسَانَ لِرَبِّهِ لَكَنُودٌ |
||||||
بیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے |
||||||
وَإِنَّهُ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌ |
||||||
اور بیشک وہ اس پر خود گواہ ہے، |
||||||
وَإِنَّهُ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيدٌ |
||||||
اور بیشک وہ مال کی چاہت میں ضرور کرّا (تیز) ہے |
||||||
أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُورِ |
||||||
تو کیا نہیں جانتا جب اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں، |
||||||
وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُورِ |
||||||
اور کھول دی جائے گی جو سینوں میں ہے، |
||||||
إِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَخَبِيرٌ |
||||||
بیشک ان کے رب کو اس دن ان کی سب خبر ہے |