الهمزة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَيْلٌ لِكُلِّ هُمَزَةٍ لُمَزَةٍ |
||||||
خرابی ہے اس کے لیے جو لوگوں کے منہ پر عیب کرے پیٹھ پیچھے بدی کرے |
||||||
الَّذِي جَمَعَ مَالًا وَعَدَّدَهُ |
||||||
جس نے مال جوڑا اور گن گن کر رکھا، |
||||||
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُ أَخْلَدَهُ |
||||||
کیا یہ سمجھتا ہے کہ اس کا مال اسے دنیا میں ہمیشہ رکھے گا |
||||||
كَلَّا ۖ لَيُنْبَذَنَّ فِي الْحُطَمَةِ |
||||||
ہر گز نہیں ضرور وہ روندنے والی میں پھینکا جائے گا |
||||||
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحُطَمَةُ |
||||||
اور تو نے کیا جانا کیا روندنے والی، |
||||||
نَارُ اللَّهِ الْمُوقَدَةُ |
||||||
اللہ کی آگ کہ بھڑک رہی ہے |
||||||
الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ |
||||||
وہ جو دلوں پر چڑھ جائے گی |
||||||
إِنَّهَا عَلَيْهِمْ مُؤْصَدَةٌ |
||||||
بیشک وہ ان پر بند کردی جائے گی |
||||||
فِي عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ |
||||||
لمبے لمبے ستونوں میں |