الذاريات
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالذَّارِيَاتِ ذَرْوًا |
||||||
قسم ان کی جو بکھیر کر اڑانے والیاں |
||||||
فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا |
||||||
پھر بوجھ اٹھانے والیاں |
||||||
فَالْجَارِيَاتِ يُسْرًا |
||||||
پھر نرم چلنے والیاں |
||||||
فَالْمُقَسِّمَاتِ أَمْرًا |
||||||
پھر حکم سے بانٹنے والیاں |
||||||
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَصَادِقٌ |
||||||
بیشک جس بات کا تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے ضروری سچ ہے، |
||||||
وَإِنَّ الدِّينَ لَوَاقِعٌ |
||||||
اور بیشک انصاف ضرور ہونا |
||||||
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْحُبُكِ |
||||||
آرائش والے آسمان کی قسم |
||||||
إِنَّكُمْ لَفِي قَوْلٍ مُخْتَلِفٍ |
||||||
تم مختلف بات میں ہو |
||||||
يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ |
||||||
اس قرآن سے وہی اوندھا کیا جاتا ہے جس کی قسمت ہی میں اوندھایا جانا ہو |
||||||
قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ |
||||||
مارے جایں دل سے تراشنے والے |
||||||
الَّذِينَ هُمْ فِي غَمْرَةٍ سَاهُونَ |
||||||
جو نشے میں بھولے ہوئے ہیں |
||||||
يَسْأَلُونَ أَيَّانَ يَوْمُ الدِّينِ |
||||||
پوچھتے ہیں انصاف کا دن کب ہوگا |
||||||
يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ |
||||||
اس دن ہوگا جس دن وہ آگ پر تپائے جائیں گے |
||||||
ذُوقُوا فِتْنَتَكُمْ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تَسْتَعْجِلُونَ |
||||||
اور فرمایا جائے گا چکھو اپنا تپنا، یہ ہے وہ جس کی تمہیں جلدی تھی |
||||||
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ |
||||||
بیشک پرہیزگار باغوں اور چشموں میں ہیں |
||||||
آخِذِينَ مَا آتَاهُمْ رَبُّهُمْ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُحْسِنِينَ |
||||||
اپنے رب کی عطائیں لیتے ہوئے، بیشک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے، |
||||||
كَانُوا قَلِيلًا مِنَ اللَّيْلِ مَا يَهْجَعُونَ |
||||||
وہ رات میں کم سویا کرتے |
||||||
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ |
||||||
اور پچھلی رات استغفار کرتے |
||||||
وَفِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ |
||||||
اور ان کے مالوں میں حق تھا منگتا اور بے نصیب کا |
||||||
وَفِي الْأَرْضِ آيَاتٌ لِلْمُوقِنِينَ |
||||||
اور زمین میں نشانیاں ہیں یقین والوں کو |
||||||
وَفِي أَنْفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ |
||||||
اور خود تم میں تو کیا تمہیں سوجھتا نہیں، |
||||||
وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ |
||||||
اور آسمان میں تمہارا رزق ہے اور جو تمہیں وعدہ دیا جاتا ہے |
||||||
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ |
||||||
تو آسمان اور زمین کے رب کی قسم بیشک یہ قرآن حق ہے ویسی ہی زبان میں جو تم بولتے ہو، |
||||||
هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ |
||||||
اے محبوب! کیا تمہارے پاس ابراہیم کے معزز مہمانوں کی خبر آئی |
||||||
إِذْ دَخَلُوا عَلَيْهِ فَقَالُوا سَلَامًا ۖ قَالَ سَلَامٌ قَوْمٌ مُنْكَرُونَ |
||||||
جب وہ اس کے پاس آکر بولے سلام کہا، سلام ناشناسا لوگ ہیں |
||||||
فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ |
||||||
پھر اپنے گھر گیا تو ایک فربہ بچھڑا لے آیا |
||||||
فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ |
||||||
پھر اسے ان کے پاس رکھا کہا کیا تم کھاتے نہیں، |
||||||
فَأَوْجَسَ مِنْهُمْ خِيفَةً ۖ قَالُوا لَا تَخَفْ ۖ وَبَشَّرُوهُ بِغُلَامٍ عَلِيمٍ |
||||||
تو اپنے جی میں ان سے ڈرنے لگا وہ بولے ڈریے نہیں اور اسے ایک علم والے لڑکے کی بشارت دی، |
||||||
فَأَقْبَلَتِ امْرَأَتُهُ فِي صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوزٌ عَقِيمٌ |
||||||
اس پر اس کی بی بی چلاتی آئی پھر اپنا ماتھا ٹھونکا اور بولی کیا بڑھیا بانجھ |
||||||
قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ |
||||||
انہوں نے کہا تمہارے رب نے یونہی فرمادیا، اور وہی حکیم دانا ہے، |
||||||
قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ |
||||||
ابراہیم نے فرمایا تو اے فرشتو! تم کس کام سے آئے |
||||||
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُجْرِمِينَ |
||||||
بولے ہم ایک مجرم قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں |
||||||
لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ طِينٍ |
||||||
کہ ان پر گارے کے بنائے ہوئے پتھر چھوڑیں، |
||||||
مُسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ |
||||||
جو تمہارے رب کے پاس حد سے بڑھنے والوں کے لیے نشان کیے رکھے ہیں |
||||||
فَأَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِيهَا مِنَ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||
تو ہم نے اس شہر میں جو ایمان والے تھے نکال لیے، |
||||||
فَمَا وَجَدْنَا فِيهَا غَيْرَ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ |
||||||
تو ہم نے وہاں ایک ہی گھر مسلمان پایا |
||||||
وَتَرَكْنَا فِيهَا آيَةً لِلَّذِينَ يَخَافُونَ الْعَذَابَ الْأَلِيمَ |
||||||
اور ہم نے اس میں نشانی باقی رکھی ان کے لیے جو دردناک عذاب سے ڈرتے ہیں |
||||||
وَفِي مُوسَىٰ إِذْ أَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ بِسُلْطَانٍ مُبِينٍ |
||||||
اور موسیٰ میں جب ہم نے اسے روشن سند لے کر فرعون کے پاس بھیجا |
||||||
فَتَوَلَّىٰ بِرُكْنِهِ وَقَالَ سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ |
||||||
تو اپنے لشکر سمیت پھر گیا اورت بولا جادوگر ہے یا دیوانہ، |
||||||
فَأَخَذْنَاهُ وَجُنُودَهُ فَنَبَذْنَاهُمْ فِي الْيَمِّ وَهُوَ مُلِيمٌ |
||||||
تو ہم نے اسے اور اس کے لشکر کو پکڑ کر دریا میں ڈال دیا اس حال میں کہ وہ اپنے آپ کو ملامت کررہا تھا |
||||||
وَفِي عَادٍ إِذْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِمُ الرِّيحَ الْعَقِيمَ |
||||||
اور عاد میں جب ہم نے ان پر خشک آندھی بھیجی |
||||||
مَا تَذَرُ مِنْ شَيْءٍ أَتَتْ عَلَيْهِ إِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِيمِ |
||||||
جس چیز پر گزرتی اسے گلی ہوئی چیز کی طرح چھوڑتی |
||||||
وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ |
||||||
اور ثمود میں جب ان سے فرمایا گیا ایک وقت تک برت لو |
||||||
فَعَتَوْا عَنْ أَمْرِ رَبِّهِمْ فَأَخَذَتْهُمُ الصَّاعِقَةُ وَهُمْ يَنْظُرُونَ |
||||||
تو انہوں نے اپنے رب کے حکم سے سرکشی کی تو ان کی آنکھوں کے سامنے انہیں کڑک نے آلیا |
||||||
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِنْ قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنْتَصِرِينَ |
||||||
تو وہ نہ کھڑے ہوسکے اور نہ وہ بدلہ لے سکتے تھے، |
||||||
وَقَوْمَ نُوحٍ مِنْ قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ |
||||||
اور ان سے پہلے قوم نوح کو ہلاک فرمایا، بیشک وہ فاسق لوگ تھے، |
||||||
وَالسَّمَاءَ بَنَيْنَاهَا بِأَيْدٍ وَإِنَّا لَمُوسِعُونَ |
||||||
اور آسمان کو ہم نے ہاتھوں سے بنایا اور بیشک ہم وسعت دینے والے ہیں |
||||||
وَالْأَرْضَ فَرَشْنَاهَا فَنِعْمَ الْمَاهِدُونَ |
||||||
اور زمین کو ہم نے فرش کیا تو ہم کیا ہی اچھے بچھالے والے، |
||||||
وَمِنْ كُلِّ شَيْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَيْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ |
||||||
اور ہم نے ہر چیز کے دو جوڑ بنائے کہ تم دھیان کرو |
||||||
فَفِرُّوا إِلَى اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُبِينٌ |
||||||
تو اللہ کی طرف بھاگو بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں، |
||||||
وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُمْ مِنْهُ نَذِيرٌ مُبِينٌ |
||||||
اور اللہ کے ساتھ اور معبود نہ ٹھہراؤ، بیشک میں اس کی طرف سے تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں، |
||||||
كَذَٰلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ |
||||||
یونہی جب ان سے اگلوں کے پاس کوئی رسول تشریف لایا تو یہی بولے کہ جادوگر ہے یا دیوانہ، |
||||||
أَتَوَاصَوْا بِهِ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ |
||||||
کیا آپس میں ایک دوسرے کو یہ بات کہہ مرے ہیں بلکہ وہ سرکش لوگ ہیں |
||||||
فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنْتَ بِمَلُومٍ |
||||||
تو اے محبوب! تم ان سے منہ پھیر لو تو تم پر کچھ الزام نہیں |
||||||
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَىٰ تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ |
||||||
اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے، |
||||||
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ |
||||||
اور میں نے جن اور آدمی اتنے ہی لیے بنائے کہ میری بندگی کریں |
||||||
مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ |
||||||
میں ان سے کچھ رزق نہیں مانگتا اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ وہ مجھے کھانا دیں |
||||||
إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ |
||||||
بیشک اللہ ہی بڑا رزق دینے والا قوت والا قدرت والا ہے |
||||||
فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبًا مِثْلَ ذَنُوبِ أَصْحَابِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ |
||||||
تو بیشک ان ظالموں کے لیے عذاب کی ایک باری ہے جیسے ان کے ساتھ والوں کے لیے ایک باری تھی تو مجھ سے جلدی نہ کریں |
||||||
فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوعَدُونَ |
||||||
تو کافروں کی خرابی ہے ان کے اس دن سے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں |