الواقعة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ |
||||||
جب ہولے گی وہ ہونے والی |
||||||
لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ |
||||||
اس وقت اس کے ہونے میں کسی کو انکار کی گنجائش نہ ہوگی، |
||||||
خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ |
||||||
کسی کو پست کرنے والی کسی کو بلندی دینے والی |
||||||
إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا |
||||||
جب زمین کانپے گی تھرتھرا کر |
||||||
وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا |
||||||
اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے چُورا ہوکر |
||||||
فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا |
||||||
تو ہوجائیں گے جیسے روزن کی دھوپ میں غبار کے باریک ذرے پھیلے ہوئے |
||||||
وَكُنْتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً |
||||||
اور تین قسم کے ہوجاؤ گے، |
||||||
فَأَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ |
||||||
تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے |
||||||
وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ |
||||||
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے |
||||||
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ |
||||||
اور جو سبقت لے گئے وہ تو سبقت ہی لے گئے |
||||||
أُولَٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ |
||||||
وہی مقربِ بارگاہ ہیں، |
||||||
فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ |
||||||
چین کے باغوں میں، |
||||||
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ |
||||||
اگلوں میں سے ایک گروہ |
||||||
وَقَلِيلٌ مِنَ الْآخِرِينَ |
||||||
اور پچھلوں میں سے تھوڑے |
||||||
عَلَىٰ سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ |
||||||
جڑاؤ تختوں پر ہوں گے |
||||||
مُتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ |
||||||
ان پر تکیہ لگائے ہوئے آمنے سامنے |
||||||
يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ |
||||||
ان کے گرد لیے پھریں گے ہمیشہ رہنے والے لڑکے |
||||||
بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِنْ مَعِينٍ |
||||||
کوزے اور آفتابے اور جام اور آنکھوں کے سامنے بہتی شراب |
||||||
لَا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُونَ |
||||||
کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے |
||||||
وَفَاكِهَةٍ مِمَّا يَتَخَيَّرُونَ |
||||||
اور میوے جو پسند کریں |
||||||
وَلَحْمِ طَيْرٍ مِمَّا يَشْتَهُونَ |
||||||
اور پرندوں کا گوشت جو چاہیں |
||||||
وَحُورٌ عِينٌ |
||||||
اور بڑی آنکھ والیاں حوریں |
||||||
كَأَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ |
||||||
جیسے چھپے رکھے ہوئے موتی |
||||||
جَزَاءً بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ |
||||||
صلہ ان کے اعمال کا |
||||||
لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا |
||||||
اس میں نہ سنیں گے نہ کوئی بیکار با ت نہ گنہگاری |
||||||
إِلَّا قِيلًا سَلَامًا سَلَامًا |
||||||
ہاں یہ کہنا ہوگا سلام سلام |
||||||
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ |
||||||
اور دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے |
||||||
فِي سِدْرٍ مَخْضُودٍ |
||||||
بے کانٹوں کی بیریوں میں |
||||||
وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ |
||||||
اور کیلے کے گچھوں میں |
||||||
وَظِلٍّ مَمْدُودٍ |
||||||
اور ہمیشہ کے سائے میں |
||||||
وَمَاءٍ مَسْكُوبٍ |
||||||
اور ہمیشہ جاری پانی میں |
||||||
وَفَاكِهَةٍ كَثِيرَةٍ |
||||||
اور بہت سے میووں میں |
||||||
لَا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ |
||||||
جو نہ ختم ہوں اور نہ روکے جائیں |
||||||
وَفُرُشٍ مَرْفُوعَةٍ |
||||||
اور بلند بچھونوں میں |
||||||
إِنَّا أَنْشَأْنَاهُنَّ إِنْشَاءً |
||||||
بیشک ہم نے ان عورتوں کو اچھی اٹھان اٹھایا، |
||||||
فَجَعَلْنَاهُنَّ أَبْكَارًا |
||||||
تو انہیں بنایا کنواریاں اپنے شوہر پر پیاریاں، |
||||||
عُرُبًا أَتْرَابًا |
||||||
انہیں پیار دلائیاں ایک عمر والیاں |
||||||
لِأَصْحَابِ الْيَمِينِ |
||||||
دہنی طرف والوں کے لیے، |
||||||
ثُلَّةٌ مِنَ الْأَوَّلِينَ |
||||||
اگلوں میں سے ایک گروہ، |
||||||
وَثُلَّةٌ مِنَ الْآخِرِينَ |
||||||
اور پچھلوں میں سے ایک گروہ |
||||||
وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ |
||||||
اور بائیں طرف والے کیسے بائیں طرف والے |
||||||
فِي سَمُومٍ وَحَمِيمٍ |
||||||
جلتی ہوا اور کھولتے پانی میں، |
||||||
وَظِلٍّ مِنْ يَحْمُومٍ |
||||||
اور جلتے دھوئیں کی چھاؤں میں |
||||||
لَا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ |
||||||
جو نہ ٹھنڈی نہ عزت کی، |
||||||
إِنَّهُمْ كَانُوا قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ |
||||||
بیشک وہ اس سے پہلے نعمتوں میں تھے |
||||||
وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ |
||||||
اور اس بڑے گناہ کی ہٹ (ضد) رکھتے تھے، |
||||||
وَكَانُوا يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ |
||||||
اور کہتے تھے کیا جب ہم مرجائیں اور ہڈیاں ہوجائیں تو کیا ضرور ہم اٹھائے جائیں گے، |
||||||
أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ |
||||||
اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی، |
||||||
قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ |
||||||
تم فرماؤ بیشک سب اگلے اور پچھلے |
||||||
لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَاتِ يَوْمٍ مَعْلُومٍ |
||||||
ضرور اکٹھے کیے جائیں گے، ایک جانے ہوئے دن کی میعاد پر |
||||||
ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّالُّونَ الْمُكَذِّبُونَ |
||||||
پھر بیشک تم اے گمراہو جھٹلانے والو |
||||||
لَآكِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ |
||||||
ضرور تھوہر کے پیڑ میں سے کھاؤ گے، |
||||||
فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ |
||||||
پھر اس سے پیٹ بھرو گے، |
||||||
فَشَارِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ |
||||||
پھر اس پر کھولتا پانی پیو گے، |
||||||
فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ |
||||||
پھر ایسا پیو گے جیسے سخت پیاسے اونٹ پئیں |
||||||
هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ |
||||||
یہ ان کی مہمانی ہے انصاف کے دن، |
||||||
نَحْنُ خَلَقْنَاكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ |
||||||
ہم نے تمہیں پیدا کیا تو تم کیوں نہیں سچ مانتے |
||||||
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تُمْنُونَ |
||||||
تو بھلا دیکھو تو وہ منی جو گراتے ہو |
||||||
أَأَنْتُمْ تَخْلُقُونَهُ أَمْ نَحْنُ الْخَالِقُونَ |
||||||
کیا تم اس کا آدمی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں |
||||||
نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
||||||
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں، |
||||||
عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ أَمْثَالَكُمْ وَنُنْشِئَكُمْ فِي مَا لَا تَعْلَمُونَ |
||||||
کہ تم جیسے اور بدل دیں اور تمہاری صورتیں وہ کردیں جس کی تمہیں حبر نہیں |
||||||
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ |
||||||
اور بیشک تم جان چکے ہو پہلی اٹھان پھر کیوں نہیں سوچتے |
||||||
أَفَرَأَيْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ |
||||||
تو بھلا بتاؤ تو جو بوتے ہو، |
||||||
أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَهُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ |
||||||
کیا تم اس کی کھیتی بناتے ہو یا ہم بنانے والے ہیں |
||||||
لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ |
||||||
ہم چاہیں تو اسے روندن (پامال) کردیں پھر تم باتیں بناتے رہ جاؤ |
||||||
إِنَّا لَمُغْرَمُونَ |
||||||
کہ ہم پر چٹی پڑی |
||||||
بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ |
||||||
بلکہ ہم بے نصیب رہے، |
||||||
أَفَرَأَيْتُمُ الْمَاءَ الَّذِي تَشْرَبُونَ |
||||||
تو بھلا بتاؤ تو وہ پانی جو پیتے ہو، |
||||||
أَأَنْتُمْ أَنْزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ |
||||||
کیا تم نے اسے بادل سے اتارا یا ہم ہیں اتارنے والے |
||||||
لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ |
||||||
ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے |
||||||
أَفَرَأَيْتُمُ النَّارَ الَّتِي تُورُونَ |
||||||
تو بھلا بتاؤں تو وہ آگ جو تم روشن کرتے ہو |
||||||
أَأَنْتُمْ أَنْشَأْتُمْ شَجَرَتَهَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ |
||||||
کیا تم نے اس کا پیڑ پیدا کیا یا ہم ہیں پیدا کرنے والے، |
||||||
نَحْنُ جَعَلْنَاهَا تَذْكِرَةً وَمَتَاعًا لِلْمُقْوِينَ |
||||||
ہم نے اسے جہنم کا یادگار بنایا اور جنگل میں مسافروں کا فائدہ |
||||||
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
||||||
تو اے محبوب تم پاکی بولو اپنے عظمت والے رب کے نام کی، |
||||||
فَلَا أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ النُّجُومِ |
||||||
تو مجھے قسم ہے ان جگہوں کی جہاں تارے ڈوبتے ہیں |
||||||
وَإِنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ |
||||||
اور تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے، |
||||||
إِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمٌ |
||||||
بیشک یہ عزت والا قرآن ہے |
||||||
فِي كِتَابٍ مَكْنُونٍ |
||||||
محفوظ نوشتہ میں |
||||||
لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ |
||||||
اسے نہ چھوئیں مگر باوضو |
||||||
تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||
اتارا ہوا ہے سارے جہان کے رب کا، |
||||||
أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنْتُمْ مُدْهِنُونَ |
||||||
تو کیا اس بات میں تم سستی کرتے ہو |
||||||
وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ |
||||||
اور اپنا حصہ یہ رکھتے ہو کہ جھٹلاتے ہو |
||||||
فَلَوْلَا إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ |
||||||
پھر کیوں نہ ہو جب جان گلے تک پہنچے |
||||||
وَأَنْتُمْ حِينَئِذٍ تَنْظُرُونَ |
||||||
اور تم اس وقت دیکھ رہے ہو |
||||||
وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْكُمْ وَلَٰكِنْ لَا تُبْصِرُونَ |
||||||
اور ہم اس کے زیادہ پاس ہیں تم سے مگر تمہیں نگاہ نیں |
||||||
فَلَوْلَا إِنْ كُنْتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ |
||||||
تو کیوں نہ ہوا اگر تمہیں بدلہ ملنا نہیں |
||||||
تَرْجِعُونَهَا إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ |
||||||
کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو |
||||||
فَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ |
||||||
پھر وہ مرنے والا اگر مقربوں سے ہے |
||||||
فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ |
||||||
تو راحت ہے اور پھول اور چین کے باغ |
||||||
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
||||||
اور اگر دہنی طرف والوں سے ہو |
||||||
فَسَلَامٌ لَكَ مِنْ أَصْحَابِ الْيَمِينِ |
||||||
تو اے محبوب تم پر سلام دہنی طرف والوں سے |
||||||
وَأَمَّا إِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّالِّينَ |
||||||
اور اگر جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہو |
||||||
فَنُزُلٌ مِنْ حَمِيمٍ |
||||||
تو اس کی مہمانی کھولتا پانی، |
||||||
وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ |
||||||
اور بھڑکتی آگ میں دھنسانا |
||||||
إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ |
||||||
یہ بیشک اعلیٰ درجہ کی یقینی بات ہے، |
||||||
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
||||||
تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کے نام کی پاکی بولو |