الحاقة
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ الْحَاقَّةُ |
||||||
وہ حق ہونے والی |
||||||
مَا الْحَاقَّةُ |
||||||
کیسی وہ حق ہونے والی |
||||||
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْحَاقَّةُ |
||||||
اور تم نے کیا جانا کیسی وہ حق ہونے والی |
||||||
كَذَّبَتْ ثَمُودُ وَعَادٌ بِالْقَارِعَةِ |
||||||
ثمود اور عاد نے اس سخت صدمہ دینے والی کو جھٹلایا، |
||||||
فَأَمَّا ثَمُودُ فَأُهْلِكُوا بِالطَّاغِيَةِ |
||||||
تو ثمود تو ہلاک کیے گئے حد سے گزری ہوئی چنگھاڑ سے |
||||||
وَأَمَّا عَادٌ فَأُهْلِكُوا بِرِيحٍ صَرْصَرٍ عَاتِيَةٍ |
||||||
اور رہے عاد وہ ہلاک کیے گئے نہایت سخت گرجتی آندھی سے، |
||||||
سَخَّرَهَا عَلَيْهِمْ سَبْعَ لَيَالٍ وَثَمَانِيَةَ أَيَّامٍ حُسُومًا فَتَرَى الْقَوْمَ فِيهَا صَرْعَىٰ كَأَنَّهُمْ أَعْجَازُ نَخْلٍ خَاوِيَةٍ |
||||||
وہ ان پر قوت سے لگادی سات راتیں اور آٹھ دن لگاتار تو ان لوگوں کو ان میں دیکھو بچھڑے ہوئے گویا وہ کھجور کے ڈھنڈ (سوکھے تنے) ہیں گرے ہوئے، |
||||||
فَهَلْ تَرَىٰ لَهُمْ مِنْ بَاقِيَةٍ |
||||||
تو تم ان میں کسی کو بچا ہوا دیکھتے ہو |
||||||
وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَنْ قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ |
||||||
اور فرعون اور اس سے اگلے اور الٹنے والی بستیاں خطا لائے |
||||||
فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ فَأَخَذَهُمْ أَخْذَةً رَابِيَةً |
||||||
تو انہوں نے اپنے رب کے رسولوں کا حکم نہ مانا تو اس نے انہیں بڑھی چڑھی گرفت سے پکڑا، |
||||||
إِنَّا لَمَّا طَغَى الْمَاءُ حَمَلْنَاكُمْ فِي الْجَارِيَةِ |
||||||
بیشک جب پانی نے سر اٹھایا تھا ہم نے تمہیں کشتی میں سوار کیا |
||||||
لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ |
||||||
کہ اسے تمہارے لیے یادگار کریں اور اسے محفوظ رکھے وہ کان کہ سن کر محفوظ رکھتا ہو |
||||||
فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ |
||||||
پھرجب صور پھونک دیا جائے ایک دم، |
||||||
وَحُمِلَتِ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً |
||||||
اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر دفعتا ً چُورا کردیے جائیں، |
||||||
فَيَوْمَئِذٍ وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ |
||||||
وہ دن ہے کہ ہو پڑے گی وہ ہونے والی |
||||||
وَانْشَقَّتِ السَّمَاءُ فَهِيَ يَوْمَئِذٍ وَاهِيَةٌ |
||||||
اور آسمان پھٹ جائے گا تو اس دن اس کا پتلا حال ہوگا |
||||||
وَالْمَلَكُ عَلَىٰ أَرْجَائِهَا ۚ وَيَحْمِلُ عَرْشَ رَبِّكَ فَوْقَهُمْ يَوْمَئِذٍ ثَمَانِيَةٌ |
||||||
اور فرشتے اس کے کناروں پر کھڑے ہوں گے اور اس دن تمہارے رب کا عرش اپنے اوپر آٹھ فرشتے اٹھائیں گے |
||||||
يَوْمَئِذٍ تُعْرَضُونَ لَا تَخْفَىٰ مِنْكُمْ خَافِيَةٌ |
||||||
اس دن تم سب پیش ہو گے کہ تم میں کوئی چھپنے والی جان چھپ نہ سکے گی، |
||||||
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ فَيَقُولُ هَاؤُمُ اقْرَءُوا كِتَابِيَهْ |
||||||
تو وہ جو اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا لو میرے نامہٴ اعمال پڑھو، |
||||||
إِنِّي ظَنَنْتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ |
||||||
مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا |
||||||
فَهُوَ فِي عِيشَةٍ رَاضِيَةٍ |
||||||
تو وہ من مانتے چین میں ہے، |
||||||
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ |
||||||
بلند باغ میں، |
||||||
قُطُوفُهَا دَانِيَةٌ |
||||||
جس کے خوشے جھکے ہوئے |
||||||
كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ |
||||||
کھاؤ اور پیو رچتا ہوا صلہ اس کا جو تم نے گزرے دنوں میں آگے بھیجا |
||||||
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ |
||||||
اور وہ جو اپنا نامہٴ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا ہائے کسی طرح مجھے اپنا نوشتہ نہ دیا جاتا، |
||||||
وَلَمْ أَدْرِ مَا حِسَابِيَهْ |
||||||
اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے، |
||||||
يَا لَيْتَهَا كَانَتِ الْقَاضِيَةَ |
||||||
ہائے کسی طرح موت ہی قصہ چکا جاتی |
||||||
مَا أَغْنَىٰ عَنِّي مَالِيَهْ ۜ |
||||||
میرے کچھ کام نہ آیا میرا مال |
||||||
هَلَكَ عَنِّي سُلْطَانِيَهْ |
||||||
میرا سب زور جاتا رہا |
||||||
خُذُوهُ فَغُلُّوهُ |
||||||
اسے پکڑو پھر اسے طوق ڈالو |
||||||
ثُمَّ الْجَحِيمَ صَلُّوهُ |
||||||
پھر اسے بھڑکتی آگ میں دھنساؤ، |
||||||
ثُمَّ فِي سِلْسِلَةٍ ذَرْعُهَا سَبْعُونَ ذِرَاعًا فَاسْلُكُوهُ |
||||||
پھر ایسی زنجیر میں جس کا ناپ ستر ہاتھ ہے اسے پُرو دو |
||||||
إِنَّهُ كَانَ لَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ |
||||||
بیشک وہ عظمت والے اللہ پر ایمان نہ لاتا تھا |
||||||
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ |
||||||
اور مسکین کو کھانے دینے کی رغبت نہ دیتا |
||||||
فَلَيْسَ لَهُ الْيَوْمَ هَاهُنَا حَمِيمٌ |
||||||
تو آج یہاں اس کا کوئی دوست نہیں |
||||||
وَلَا طَعَامٌ إِلَّا مِنْ غِسْلِينٍ |
||||||
اور نہ کچھ کھانے کو مگر دوزخیوں کا پیپ، |
||||||
لَا يَأْكُلُهُ إِلَّا الْخَاطِئُونَ |
||||||
اسے نہ کھائیں گے مگر خطاکار |
||||||
فَلَا أُقْسِمُ بِمَا تُبْصِرُونَ |
||||||
تو مجھے قسم ان چیزوں کی جنہیں تم دیکھتے ہو، |
||||||
وَمَا لَا تُبْصِرُونَ |
||||||
اور جنہیں تم نہیں دیکھتے |
||||||
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ |
||||||
بیشک یہ قرآن ایک کرم والے رسول سے باتیں ہیں |
||||||
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَاعِرٍ ۚ قَلِيلًا مَا تُؤْمِنُونَ |
||||||
اور وہ کسی شاعر کی بات نہیں کتنا کم یقین رکھتے ہو |
||||||
وَلَا بِقَوْلِ كَاهِنٍ ۚ قَلِيلًا مَا تَذَكَّرُونَ |
||||||
اور نہ کسی کاہن کی بات کتنا کم دھیان کرتے ہو |
||||||
تَنْزِيلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||
اس نے اتارا ہے جو سارے جہان کا رب ہے، |
||||||
وَلَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الْأَقَاوِيلِ |
||||||
اور اگر وہ ہم پر ایک بات بھی بنا کر کہتے |
||||||
لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ |
||||||
ضرور ہم ان سے بقوت بدلہ لیتے، |
||||||
ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ |
||||||
پھر ان کی رگِ دل کاٹ دیتے |
||||||
فَمَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ عَنْهُ حَاجِزِينَ |
||||||
پھر تم میں کوئی ان کا بچانے والا نہ ہوتا، |
||||||
وَإِنَّهُ لَتَذْكِرَةٌ لِلْمُتَّقِينَ |
||||||
اور بیشک یہ قرآن ڈر والوں کو نصیحت ہے، |
||||||
وَإِنَّا لَنَعْلَمُ أَنَّ مِنْكُمْ مُكَذِّبِينَ |
||||||
اور ضرور ہم جانتے ہیں کہ تم کچھ جھٹلانے والے ہیں، |
||||||
وَإِنَّهُ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكَافِرِينَ |
||||||
اور بیشک وہ کافروں پر حسرت ہے |
||||||
وَإِنَّهُ لَحَقُّ الْيَقِينِ |
||||||
اور بیشک وہ یقین حق ہے |
||||||
فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ |
||||||
تو اے محبوب تم اپنے عظمت والے رب کی پاکی بولو |