المعارج
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ سَأَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَاقِعٍ |
||||||
ایک مانگنے والا وہ عذاب مانگتا ہے، |
||||||
لِلْكَافِرِينَ لَيْسَ لَهُ دَافِعٌ |
||||||
جو کافروں پر ہونے والا ہے، اس کا کوئی ٹالنے والا نہیں، |
||||||
مِنَ اللَّهِ ذِي الْمَعَارِجِ |
||||||
وہ ہوگا اللہ کی طرف سے جو بلندیوں کا مالک ہے |
||||||
تَعْرُجُ الْمَلَائِكَةُ وَالرُّوحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهُ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍ |
||||||
ملائکہ اور جبریل اس کی بارگاہ کی طرف عروج کرتے ہیں وہ عذاب اس دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار برس ہے |
||||||
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا |
||||||
تو تم اچھی طرح صبر کرو، |
||||||
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُ بَعِيدًا |
||||||
وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں |
||||||
وَنَرَاهُ قَرِيبًا |
||||||
اور ہم اسے نزدیک دیکھ رہے ہیں |
||||||
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ |
||||||
جس دن آسمان ہوگا جیسی گلی چاندی، |
||||||
وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ |
||||||
اور پہاڑ ایسے ہلکے ہوجائیں گے جیسے اون |
||||||
وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا |
||||||
اور کوئی دوست کسی دوست کی بات نہ پوچھے گا |
||||||
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ |
||||||
ہوں گے انہیں دیکھتے ہوئے مجرم آرزو کرے گا، کاش! اس دن کے عذاب سے چھٹنے کے بدلے میں دے دے اپنے بیٹے، |
||||||
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ |
||||||
اور اپنی جورو اور اپنا بھائی، |
||||||
وَفَصِيلَتِهِ الَّتِي تُؤْوِيهِ |
||||||
اور اپنا کنبہ جس میں اس کی جگہ ہے، |
||||||
وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ثُمَّ يُنْجِيهِ |
||||||
اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے، |
||||||
كَلَّا ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ |
||||||
ہرگز نہیں وہ تو بھڑکتی آگ ہے، |
||||||
نَزَّاعَةً لِلشَّوَىٰ |
||||||
کھال اتار لینے والی بلارہی ہے |
||||||
تَدْعُو مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ |
||||||
اس کو جس نے پیٹھ دی اور منہ پھیرا |
||||||
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰ |
||||||
اور جوڑ کر سینت رکھا (محفوظ کرلیا) |
||||||
إِنَّ الْإِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوعًا |
||||||
بیشک آدمی بنایا گیا ہے بڑا بے صبرا حریص، |
||||||
إِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوعًا |
||||||
جب اسے برائی پہنچے تو سخت گھبرانے والا، |
||||||
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا |
||||||
اور جب بھلائی پہنچے تو روک رکھنے والا |
||||||
إِلَّا الْمُصَلِّينَ |
||||||
مگر نمازی، |
||||||
الَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَائِمُونَ |
||||||
جو اپنی نماز کے پابند ہیں |
||||||
وَالَّذِينَ فِي أَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَعْلُومٌ |
||||||
اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے |
||||||
لِلسَّائِلِ وَالْمَحْرُومِ |
||||||
اس کے لیے جو مانگے اور جو مانگ بھی نہ سکے تو محروم رہے |
||||||
وَالَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ |
||||||
اور ہو جو انصاف کا دن سچ جانتے ہیں |
||||||
وَالَّذِينَ هُمْ مِنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُشْفِقُونَ |
||||||
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں، |
||||||
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍ |
||||||
بیشک ان کے رب کا عذاب نڈر ہونے کی چیز نہیں |
||||||
وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ |
||||||
اور ہو جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں، |
||||||
إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ |
||||||
مگر اپنی بیبیوں یا اپنے ہاتھ کے مال کنیزوں سے کہ ان پر کچھ ملامت نہیں، |
||||||
فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ |
||||||
تو جو ان دو کے سوا اور چاہے وہی حد سے بڑھنے والے ہیں |
||||||
وَالَّذِينَ هُمْ لِأَمَانَاتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَاعُونَ |
||||||
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرتے ہیں |
||||||
وَالَّذِينَ هُمْ بِشَهَادَاتِهِمْ قَائِمُونَ |
||||||
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم ہیں |
||||||
وَالَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ |
||||||
اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں |
||||||
أُولَٰئِكَ فِي جَنَّاتٍ مُكْرَمُونَ |
||||||
یہ ہیں جن کا باغوں میں اعزاز ہوگا |
||||||
فَمَالِ الَّذِينَ كَفَرُوا قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ |
||||||
تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں |
||||||
عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ عِزِينَ |
||||||
داہنے اور بائیں گروہ کے گروہ، |
||||||
أَيَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِنْهُمْ أَنْ يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍ |
||||||
کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ چین کے باغ میں داخل کیا جائے، |
||||||
كَلَّا ۖ إِنَّا خَلَقْنَاهُمْ مِمَّا يَعْلَمُونَ |
||||||
ہرگز نہیں، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے بنایا جسے جانتے ہیں |
||||||
فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ |
||||||
تو مجھے قسم ہے اس کی جو سب پُوربوں سب پچھموں کا مالک ہے کہ ضرور ہم قادر ہیں، |
||||||
عَلَىٰ أَنْ نُبَدِّلَ خَيْرًا مِنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ |
||||||
کہ ان سے اچھے بدل دیں اور ہم سے کوئی نکل کر نہیں جاسکتا |
||||||
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا وَيَلْعَبُوا حَتَّىٰ يُلَاقُوا يَوْمَهُمُ الَّذِي يُوعَدُونَ |
||||||
تو انہیں چھوڑ دو ان کی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے، |
||||||
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ |
||||||
جس دن قبروں سے نکلیں گے جھپٹتے ہوئے گویا وہ نشانیوں کی طرف لپک رہے ہیں |
||||||
خَاشِعَةً أَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌ ۚ ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الَّذِي كَانُوا يُوعَدُونَ |
||||||
آنکھیں نیچی کیے ہوئے ان پر ذلت سوار، یہ ہے ان کا وہ دن جس کا ان سے وعدہ تھا |