الانفطار
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ إِذَا السَّمَاءُ انْفَطَرَتْ |
||||||
جب آسمان پھٹ پڑے، |
||||||
وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انْتَثَرَتْ |
||||||
اور جب تارے جھڑ پڑیں، |
||||||
وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ |
||||||
اور جب سمندر بہادیے جائیں |
||||||
وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ |
||||||
اور جب قبریں کریدی جائیں |
||||||
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ |
||||||
ہر جان، جان لے گی جو اس نے آگے بھیجا اور جو پیچھے |
||||||
يَا أَيُّهَا الْإِنْسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ |
||||||
اے آدمی! تجھے کس چیز نے فریب دیا اپنے کرم والے رب سے |
||||||
الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ |
||||||
جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا |
||||||
فِي أَيِّ صُورَةٍ مَا شَاءَ رَكَّبَكَ |
||||||
جس صورت میں چاہا تجھے ترکیب دیا |
||||||
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ |
||||||
کوئی نہیں بلکہ تم انصاف ہونے کو جھٹلانتے ہو |
||||||
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ |
||||||
اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں |
||||||
كِرَامًا كَاتِبِينَ |
||||||
معزز لکھنے والے |
||||||
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ |
||||||
جانتے ہیں جو کچھ تم کرو |
||||||
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ |
||||||
بیشک نِکو کار ضرور چین میں ہیں |
||||||
وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ |
||||||
اور بیشک بدکار ضرور دوزخ میں ہیں، |
||||||
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ |
||||||
انصاف کے دن اس میں جائیں گے، |
||||||
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ |
||||||
اور اس سے کہیں چھپ نہ سکیں گے، |
||||||
وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ |
||||||
اور تو کیا جانیں کیسا انصاف کا دن، |
||||||
ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ |
||||||
پھر تو کیا جانے کیسا انصاف کا دن، |
||||||
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِلَّهِ |
||||||
جس دن کوئی جان کسی جان کا کچھ اختیار نہ رکھے گی اور سارا حکم اس دن اللہ کا ہے، |