المطففين
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَيْلٌ لِلْمُطَفِّفِينَ |
||||||
کم تولنے والوں کی خرابی ہے، |
||||||
الَّذِينَ إِذَا اكْتَالُوا عَلَى النَّاسِ يَسْتَوْفُونَ |
||||||
وہ کہ جب اوروں سے ناپ لیں پورا لیں، |
||||||
وَإِذَا كَالُوهُمْ أَوْ وَزَنُوهُمْ يُخْسِرُونَ |
||||||
اور جب انہیں ناپ تول کردی کم کردیں، |
||||||
أَلَا يَظُنُّ أُولَٰئِكَ أَنَّهُمْ مَبْعُوثُونَ |
||||||
کیا ان لوگوں کو گمان نہیں کہ انہیں اٹھنا ہے، |
||||||
لِيَوْمٍ عَظِيمٍ |
||||||
ایک عظمت والے دن کے لیے |
||||||
يَوْمَ يَقُومُ النَّاسُ لِرَبِّ الْعَالَمِينَ |
||||||
جس دن سب لوگ رب العالمین کے حضور کھڑے ہوں گے، |
||||||
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْفُجَّارِ لَفِي سِجِّينٍ |
||||||
بیشک کافروں کی لکھت سب سے نیچی جگہ سجین میں ہے |
||||||
وَمَا أَدْرَاكَ مَا سِجِّينٌ |
||||||
اور تو کیا جانے سجین کیسی ہے |
||||||
كِتَابٌ مَرْقُومٌ |
||||||
وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے |
||||||
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِلْمُكَذِّبِينَ |
||||||
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے، |
||||||
الَّذِينَ يُكَذِّبُونَ بِيَوْمِ الدِّينِ |
||||||
جو انصاف کے دن کو جھٹلاتے ہیں |
||||||
وَمَا يُكَذِّبُ بِهِ إِلَّا كُلُّ مُعْتَدٍ أَثِيمٍ |
||||||
اور اسے نہ جھٹلائے گا مگر ہر سرکش |
||||||
إِذَا تُتْلَىٰ عَلَيْهِ آيَاتُنَا قَالَ أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ |
||||||
جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جائیں کہے اگلوں کی کہانیاں ہیں، |
||||||
كَلَّا ۖ بَلْ ۜ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ |
||||||
کوئی نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ چڑھادیا ہے ان کی کمائیوں نے |
||||||
كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ |
||||||
ہاں ہاں بیشک وہ اس دن اپنے رب کے دیدار سے محروم ہیں |
||||||
ثُمَّ إِنَّهُمْ لَصَالُو الْجَحِيمِ |
||||||
پھر بیشک انہیں جہنم میں داخل ہونا، |
||||||
ثُمَّ يُقَالُ هَٰذَا الَّذِي كُنْتُمْ بِهِ تُكَذِّبُونَ |
||||||
پھر کہا جائے گا، یہ ہے وہ جسے تم جھٹلاتے تھے |
||||||
كَلَّا إِنَّ كِتَابَ الْأَبْرَارِ لَفِي عِلِّيِّينَ |
||||||
ہاں ہاں بیشک نیکوں کی لکھت سب سے اونچا محل علیین میں ہے |
||||||
وَمَا أَدْرَاكَ مَا عِلِّيُّونَ |
||||||
اور تو کیا جانے علیین کیسی ہے |
||||||
كِتَابٌ مَرْقُومٌ |
||||||
وہ لکھت ایک مہر کیا نوشتہ ہے |
||||||
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ |
||||||
کہ مقرب جس کی زیارت کرتے ہیں، |
||||||
إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ |
||||||
بیشک نیکوکار ضرور چین میں ہیں، |
||||||
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ |
||||||
تختوں پر دیکھتے ہیں |
||||||
تَعْرِفُ فِي وُجُوهِهِمْ نَضْرَةَ النَّعِيمِ |
||||||
تو ان کے چہروں میں چین کی تازگی پہنچانے |
||||||
يُسْقَوْنَ مِنْ رَحِيقٍ مَخْتُومٍ |
||||||
نتھری شراب پلائے جائیں گے جو مہُر کی ہوئی رکھی ہے |
||||||
خِتَامُهُ مِسْكٌ ۚ وَفِي ذَٰلِكَ فَلْيَتَنَافَسِ الْمُتَنَافِسُونَ |
||||||
اس کی مہُر مشک پر ہے، اور اسی پر چاہیے کہ للچائیں للچانے والے |
||||||
وَمِزَاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ |
||||||
اور اس کی ملونی تسنیم سے ہے |
||||||
عَيْنًا يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ |
||||||
وہ چشمہ جس سے مقربانِ بارگاہ پیتے ہیں |
||||||
إِنَّ الَّذِينَ أَجْرَمُوا كَانُوا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا يَضْحَكُونَ |
||||||
بیشک مجرم لوگ ایمان والوں سے ہنسا کرتے تھے، |
||||||
وَإِذَا مَرُّوا بِهِمْ يَتَغَامَزُونَ |
||||||
اور جب وہ ان پر گزرتے تو یہ آپس میں ان پر آنکھوں سے اشارے کرتے |
||||||
وَإِذَا انْقَلَبُوا إِلَىٰ أَهْلِهِمُ انْقَلَبُوا فَكِهِينَ |
||||||
اور جب (ف۹۳۳ اپنے گھر پلٹتے خوشیاں کرتے پلٹتے |
||||||
وَإِذَا رَأَوْهُمْ قَالُوا إِنَّ هَٰؤُلَاءِ لَضَالُّونَ |
||||||
اور جب مسلمانوں کو دیکھتے کہتے بیشک یہ لوگ بہکے ہوئے ہیں |
||||||
وَمَا أُرْسِلُوا عَلَيْهِمْ حَافِظِينَ |
||||||
اور یہ کچھ ان پر نگہبان بناکر نہ بھیجے گئے |
||||||
فَالْيَوْمَ الَّذِينَ آمَنُوا مِنَ الْكُفَّارِ يَضْحَكُونَ |
||||||
تو آج ایمان والے کافروں سے ہنستے ہیں |
||||||
عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ |
||||||
تختوں پر بیٹھے دیکھتے ہیں |
||||||
هَلْ ثُوِّبَ الْكُفَّارُ مَا كَانُوا يَفْعَلُونَ |
||||||
کیوں کچھ بدلا ملا کافروں کو اپنے کیے کا |