الطارق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ |
||||||
آسمان کی قسم اور رات کے آنے والے کی، ف۲) |
||||||
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ |
||||||
اور کچھ تم نے جا نا وه رات کو آنے والا کیا ہے، |
||||||
النَّجْمُ الثَّاقِبُ |
||||||
خوب چمکتا تارا، |
||||||
إِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ |
||||||
کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو |
||||||
فَلْيَنْظُرِ الْإِنْسَانُ مِمَّ خُلِقَ |
||||||
تو چاہئے کہ آدمی غور کرے کہ کس چیز سے بنا یا گیا |
||||||
خُلِقَ مِنْ مَاءٍ دَافِقٍ |
||||||
جَست کرتے (اوچھلتے ہوئے) پانی سے، ف۵) |
||||||
يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ |
||||||
جو نکلتا ہے پیٹھ اور سینوں کے بیچ سے |
||||||
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ |
||||||
بے شک اللہ اس کے واپس کرینے پر قادر ہے |
||||||
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ |
||||||
جس دن چھپی باتوں کی جانچ ہوگی |
||||||
فَمَا لَهُ مِنْ قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ |
||||||
تو آدمی کے پاس نہ کچھ زور ہوگا نہ کوئی مددگار |
||||||
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ |
||||||
آسمان کی قسم! جس سے مینھ اترتا ہے |
||||||
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ |
||||||
اور زمین کی جو اس سے کھلتی ہے |
||||||
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ |
||||||
بیشک قرآن ضرور فیصلہ کی بات ہے |
||||||
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ |
||||||
اور کوئی ہنسی کی بات نہیں |
||||||
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا |
||||||
بیشک کافر اپنا سا داؤ چلتے ہیں |
||||||
وَأَكِيدُ كَيْدًا |
||||||
اور میں اپنی خفیہ تدبیر فرماتا ہوں |
||||||
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا |
||||||
تو تم کافروں کو ڈھیل دو انہیں کچھ تھوڑی مہلت دو |