الاعلى
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى |
||||||
اپنے رب کے نام کی پاکی بولو جب سے بلند ہے |
||||||
الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ |
||||||
جس نے بناکر ٹھیک کیا |
||||||
وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ |
||||||
اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی |
||||||
وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ |
||||||
اور جس نے چارہ نکالا، |
||||||
فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ |
||||||
پھر اسے خشک سیاہ کردیا، |
||||||
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنْسَىٰ |
||||||
اب ہم تمہیں پڑھائیں گے کہ تم نہ بھولو گے |
||||||
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ |
||||||
مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو، |
||||||
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ |
||||||
اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے |
||||||
فَذَكِّرْ إِنْ نَفَعَتِ الذِّكْرَىٰ |
||||||
تو تم نصیحت فرماؤ اگر نصیحت کام دے |
||||||
سَيَذَّكَّرُ مَنْ يَخْشَىٰ |
||||||
عنقریب نصیحت مانے گا جو ڈرتا ہے |
||||||
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى |
||||||
اور اس سے وہ بڑا بدبخت دور رہے گا، |
||||||
الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ |
||||||
جو سب سے بڑی آگ میں جائے گا |
||||||
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ |
||||||
پھر نہ اس میں مرے اور نہ جیے |
||||||
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ تَزَكَّىٰ |
||||||
بیشک مراد کو پہنچا جو ستھرا ہوا |
||||||
وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ |
||||||
اور اپنے رب کا نام لے کر نماز پڑھی |
||||||
بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا |
||||||
بلکہ تم جیتی دنیا کو ترجیح دیتے ہو |
||||||
وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ |
||||||
اور آخرت بہتر اور باقی رہنے والی، |
||||||
إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ |
||||||
بیشک یہ اگلے صحیفوں میں ہے |
||||||
صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ |
||||||
ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں، |