الغاشية
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ |
||||||
بیشک تمہارے پاس اس مصیبت کی خبر آئی جو چھا جائے گی |
||||||
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ |
||||||
کتنے ہی منہ اس دن ذلیل ہوں گے، |
||||||
عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ |
||||||
کام کریں مشقت جھیلیں، |
||||||
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً |
||||||
جائیں بھڑکتی آگ میں |
||||||
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ |
||||||
نہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں، |
||||||
لَيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِنْ ضَرِيعٍ |
||||||
ان کے لیے کچھ کھانا نہیں مگر آگ کے کانٹے |
||||||
لَا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِنْ جُوعٍ |
||||||
کہ نہ فربہی لائیں اور نہ بھوک میں کام دیں |
||||||
وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاعِمَةٌ |
||||||
کتنے ہی منہ اس دن چین میں ہیں |
||||||
لِسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ |
||||||
اپنی کوشش پر راضی |
||||||
فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ |
||||||
بلند باغ میں، |
||||||
لَا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً |
||||||
کہ اس میں کوئی بیہودہ بات نہ سنیں گے، |
||||||
فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ |
||||||
اس میں رواں چشمہ ہے، |
||||||
فِيهَا سُرُرٌ مَرْفُوعَةٌ |
||||||
اس میں بلند تخت ہیں، |
||||||
وَأَكْوَابٌ مَوْضُوعَةٌ |
||||||
اور چنے ہوئے کوزے |
||||||
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ |
||||||
اور برابر برابر بچھے ہوئے قالین |
||||||
وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ |
||||||
اور پھیلی ہوئی چاندنیاں |
||||||
أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ |
||||||
تو کیا اونٹ کو نہیں دیکھتے کیسا بنایا گیا، |
||||||
وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ |
||||||
اور آسمان کو کیسا اونچا کیا گیا |
||||||
وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ |
||||||
اور پہاڑوں کو، کیسے قائم کیے گئے، |
||||||
وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ |
||||||
اور زمین کو، کیسے بچھائی گئی، |
||||||
فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنْتَ مُذَكِّرٌ |
||||||
تو تم نصیحت سناؤ تم تو یہی نصیحت سنانے والے ہو، |
||||||
لَسْتَ عَلَيْهِمْ بِمُصَيْطِرٍ |
||||||
تم کچھ ان پر کڑ وڑا (ضامن) نہیں |
||||||
إِلَّا مَنْ تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ |
||||||
ہاں جو منہ پھیرے اور کفر کرے |
||||||
فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ |
||||||
تو اسے اللہ بڑا عذاب دے گا |
||||||
إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ |
||||||
بیشک ہماری ہی طرف ان کا پھرنا |
||||||
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُمْ |
||||||
پھر بیشک ہماری ہی طرف ان کا حساب ہے، |