الفجر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالْفَجْرِ |
||||||
اس صبح کی قسم |
||||||
وَلَيَالٍ عَشْرٍ |
||||||
اور دس راتوں کی |
||||||
وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ |
||||||
اور جفت اور طاق کی |
||||||
وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ |
||||||
اور رات کی جب چل دے |
||||||
هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِذِي حِجْرٍ |
||||||
کیوں اس میں عقلمند کے لیے قسم ہوئی |
||||||
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ |
||||||
کیا تم نے نہ دیکھا تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیسا کیا، |
||||||
إِرَمَ ذَاتِ الْعِمَادِ |
||||||
وہ اِرم حد سے زیادہ طول والے |
||||||
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ |
||||||
کہ اس جیسا شہروں میں پیدا نہ ہوا |
||||||
وَثَمُودَ الَّذِينَ جَابُوا الصَّخْرَ بِالْوَادِ |
||||||
اور ثمود جنہوں نے وادی میں پتھر کی چٹانیں کاٹیں |
||||||
وَفِرْعَوْنَ ذِي الْأَوْتَادِ |
||||||
اور فرعون کہ چومیخا کرتا (سخت سزائیں دیتا) |
||||||
الَّذِينَ طَغَوْا فِي الْبِلَادِ |
||||||
جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی |
||||||
فَأَكْثَرُوا فِيهَا الْفَسَادَ |
||||||
پھر ان میں بہت فساد پھیلایا |
||||||
فَصَبَّ عَلَيْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍ |
||||||
تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا بقوت مارا، |
||||||
إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ |
||||||
بیشک تمہارے رب کی نظر سے کچھ غائب نہیں، |
||||||
فَأَمَّا الْإِنْسَانُ إِذَا مَا ابْتَلَاهُ رَبُّهُ فَأَكْرَمَهُ وَنَعَّمَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَكْرَمَنِ |
||||||
لیکن آدمی تو جب اسے اس کا رب آزمائے کہ اس کو جاہ اور نعمت دے، جب تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے عزت دی، |
||||||
وَأَمَّا إِذَا مَا ابْتَلَاهُ فَقَدَرَ عَلَيْهِ رِزْقَهُ فَيَقُولُ رَبِّي أَهَانَنِ |
||||||
اور اگر آزمائے اور اس کا رزق اس پر تنگ کرے، تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے خوار کیا، |
||||||
كَلَّا ۖ بَلْ لَا تُكْرِمُونَ الْيَتِيمَ |
||||||
یوں نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے |
||||||
وَلَا تَحَاضُّونَ عَلَىٰ طَعَامِ الْمِسْكِينِ |
||||||
اور آپس میں ایک دوسرے کو مسکین کے کھلانے کی رغبت نہیں دیتے، |
||||||
وَتَأْكُلُونَ التُّرَاثَ أَكْلًا لَمًّا |
||||||
اور میراث کا مال ہپ ہپ کھاتے ہو |
||||||
وَتُحِبُّونَ الْمَالَ حُبًّا جَمًّا |
||||||
اور مال کی نہایت محبت رکھتے ہو |
||||||
كَلَّا إِذَا دُكَّتِ الْأَرْضُ دَكًّا دَكًّا |
||||||
ہاں ہاں جب زمین ٹکرا کر پاش پاش کردی جائے |
||||||
وَجَاءَ رَبُّكَ وَالْمَلَكُ صَفًّا صَفًّا |
||||||
اور تمہارے رب کا حکم آئے اور فرشتے قطار قطار، |
||||||
وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنْسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ |
||||||
اور اس دن جہنم لائے جائے اس دن آدمی سوچے گا اور اب اسے سوچنے کا وقت کہاں |
||||||
يَقُولُ يَا لَيْتَنِي قَدَّمْتُ لِحَيَاتِي |
||||||
کہے گا ہائے کسی طرح میں نے جیتے جی نیکی آگے بھیجی ہوتی، |
||||||
فَيَوْمَئِذٍ لَا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ |
||||||
تو اس دن اس کا سا عذاب کوئی نہیں کرتا، |
||||||
وَلَا يُوثِقُ وَثَاقَهُ أَحَدٌ |
||||||
اور اس کا سا باندھنا کوئی نہیں باندھتا، |
||||||
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ |
||||||
اے اطمینان والی جان |
||||||
ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً |
||||||
اپنے رب کی طرف واپس ہو یوں کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی، |
||||||
فَادْخُلِي فِي عِبَادِي |
||||||
پھر میرے خاص بندوں میں داخل ہو، |
||||||
وَادْخُلِي جَنَّتِي |
||||||
اور میری جنت میں آ، |