الشمس
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا |
||||||
سورج اور اس کی روشنی کی قسم، |
||||||
وَالْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا |
||||||
اور چاند کی جب اس کے پیچھے آئے |
||||||
وَالنَّهَارِ إِذَا جَلَّاهَا |
||||||
اور دن کی جب اسے چمکائے |
||||||
وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا |
||||||
اور رات کی جب اسے چھپائے |
||||||
وَالسَّمَاءِ وَمَا بَنَاهَا |
||||||
اور آسمان اور اس کے بنانے والے کی قسم، |
||||||
وَالْأَرْضِ وَمَا طَحَاهَا |
||||||
اور زمین اور اس کے پھیلانے والے کی قسم، |
||||||
وَنَفْسٍ وَمَا سَوَّاهَا |
||||||
اور جان کی اور اس کی جس نے اسے ٹھیک بنایا |
||||||
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا |
||||||
پھر اس کی بدکاری اور اس کی پرہیزگاری دل میں ڈالی |
||||||
قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَّاهَا |
||||||
بیشک مراد کو پہنچایا جس نے اسے ستھرا کیا |
||||||
وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسَّاهَا |
||||||
اور نامراد ہوا جس نے اسے معصیت میں چھپایا، |
||||||
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا |
||||||
ثمود نے اپنی سرکشی سے جھٹلایا |
||||||
إِذِ انْبَعَثَ أَشْقَاهَا |
||||||
جبکہ اس کا سب سے بدبخت اٹھ کھڑا ہوا، |
||||||
فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا |
||||||
تو ان سے اللہ کے رسول نے فرمایا اللہ کے ناقہ اور اس کی پینے کی باری سے بچو |
||||||
فَكَذَّبُوهُ فَعَقَرُوهَا فَدَمْدَمَ عَلَيْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْبِهِمْ فَسَوَّاهَا |
||||||
تو انہوں نے اسے جھٹلایا پھر ناقہ کی کوچیں کاٹ دیں تو ان پر ان کے رب نے ان کے گناہ کے سبب تباہی ڈال کر وہ بستی برابر کردی |
||||||
وَلَا يَخَافُ عُقْبَاهَا |
||||||
اور اس کے پیچھا کرنے والے کا اسے خوف نہیں |