العلق
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ |
||||||
پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا |
||||||
خَلَقَ الْإِنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ |
||||||
آدمی کو خون کی پھٹک سے بنایا، پڑھو |
||||||
اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ |
||||||
اور تمہارا رب ہی سب سے بڑا کریم، |
||||||
الَّذِي عَلَّمَ بِالْقَلَمِ |
||||||
جس نے قلم سے لکھنا سکھایا |
||||||
عَلَّمَ الْإِنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْ |
||||||
آدمی کو سکھایا جو نہ جانتا تھا |
||||||
كَلَّا إِنَّ الْإِنْسَانَ لَيَطْغَىٰ |
||||||
ہاں ہاں بیشک آدمی سرکشی کرتا ہے، |
||||||
أَنْ رَآهُ اسْتَغْنَىٰ |
||||||
اس پر کہ اپنے آپ کو غنی سمجھ لیا |
||||||
إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ |
||||||
بیشک تمہارے رب ہی کی طرف پھرنا ہے |
||||||
أَرَأَيْتَ الَّذِي يَنْهَىٰ |
||||||
بھلا دیکھو تو جو منع کرتا ہے، |
||||||
عَبْدًا إِذَا صَلَّىٰ |
||||||
بندے کو جب وہ نماز پڑھے |
||||||
أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَلَى الْهُدَىٰ |
||||||
بھلا دیکھو تو اگر وہ ہدایت پر ہوتا، |
||||||
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ |
||||||
یا پرہیزگاری بتاتا تو کیا خوب تھا، |
||||||
أَرَأَيْتَ إِنْ كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ |
||||||
بھلا دیکھو تو اگر جھٹلایا اور منہ پھیرا |
||||||
أَلَمْ يَعْلَمْ بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ |
||||||
تو کیا حال ہوگا کیا نہ جانا کہ اللہ دیکھ رہا ہے |
||||||
كَلَّا لَئِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ |
||||||
ہاں ہاں اگر باز نہ آیا تو ضرور ہم پیشانی کے بال پکڑ کر کھینچیں گے |
||||||
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ |
||||||
کیسی پیشانی جھوٹی خطاکار، |
||||||
فَلْيَدْعُ نَادِيَهُ |
||||||
اب پکارے اپنی مجلس کو |
||||||
سَنَدْعُ الزَّبَانِيَةَ |
||||||
ابھی ہم سپاہیوں کو بلاتے ہیں |
||||||
كَلَّا لَا تُطِعْهُ وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ ۩ |
||||||
ہاں ہاں، اس کی نہ سنو اور سجدہ کرو اور ہم سے قریب ہوجاؤ، (السجدة ۔۱۴) |